نواز شریف کے ساتھ لندن میں ملاقات کے بارے میں جہانگیر ترین نے تمام حقیقت کھول دی

لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی تردید کرتی ہوئے اپنے آڈیو بیان میں کہا کہ میں نے نہ نواز شریف سے ملاقات کی ہے اور نہ ہی کرنا چاہتا ہوں میرے بارے میں مسلم لیگ نون کی سوشل میڈیا جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے جدوجہدان کے خلاف کی ہے، عمران خان سے میرے اختلافات ہوگئے ہیں تو میں موقع پرست سیاستدان نہیں کہ ان کے ساتھ جاکر بیٹھ جاؤں۔جہانگیرترین نے کہا کہ میں اصولی سیاستدان ہوں، پی ٹی آئی سے جان کے ساتھ چلاہوں، اگر وہاں کوئی مسائل ہوگئے ہیں تواس میں میری غلطی نہیں ہے، میں الگ سے بیٹھا ہوں جو اللہ کو منظور ہوگا وہ ہی ہوگا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی میں اس سے پہلے بھی فارورڈ بلاک بن چکے ہیں جس کا نقصان ان کے ایم این اے نے اور ایم پی اے کو بھگتنا پڑا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *