وزیراعظم عمران خان مین آف دی ائیر قرار،دنیا کی 500 بااثر شخصیات میں شامل

واشنگٹن(ویب ڈیسک ) ہر سال بااثر لوگوں کی کتاب شائع کی جاتی ہے۔ جس میں کچھ اوپر کچھ اور کچھ اپنا پوزیشن برقرار رکھتے ہے۔ اسی طرح 2020کی پانچ سو بااثر مسلم شخصیات پر کتاب جاری کردی گئی ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ’مین آف دی ایئر‘ اور امریکی کانگریس کی راشدہ تلیب کو ’وومن آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا ہے۔کتاب میں سے پہلی 50 شخصیات کا تعلق مذہبی اسکالرز اور سربراہان مملکت سے ہے جبکہ 450 دیگر کا تعلق سیاسی، سماجی اور میڈیا سمیت 13 کیٹیگریز سے ہے۔

کتاب کی پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ’مین آف دی ایئر‘ اور امریکی کانگریس کی خاتون مسلم رہنماء راشدہ تلیب کو ’وومن آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا ہے۔دیگر پاکستانی بااثر مسلم شخصیات میں مذہبی اسکالر مفتی محمد تقی عثمانی، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان،مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل، پروفیسر اکبر احمد، صادق خان، الیاس قادری، خاور قریشی شامل ہیں۔دیگر با اثر مسلم شخصیات میں ایران کے آیت اللہ خمینی، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان، ترک صدر طیب اردوگان، سعودی کنگ سلمان بن عبد العزیز، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ، حزب اللہ کے سید حسن نصر اللہ، سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب وغیرہ اور اے آروائی کے سی ای او سلمان اقبال شامل ہیں۔کتاب میں اثروررسوخ کی تعریف کی گئی ہے کہ اثرورسوخ سے مراد کسی بھی شخص کے پاس ثقافتی، نظریاتی، مالیاتی یا سیاسی طاقت جس کا مسلم دنیا پر خاص اثر پڑے ۔ کتاب میں کہا گیا ہے کہ یہ اثر مثبت بھی ہوسکتا ہے اور منفی بھی ، اسکا انحصار نقطہ نظر پر ہے۔یہ اثرورسوخ کسی مذہبی شخصیت کا ہوسکتا ہے جو براہ راست مسلمانوں کو مخاطب کرے اور ان کے عقائد اور نظریات کو متاثر کرے یا یہ ایک سماجی و معاشی عوامل کو تشکیل دینے والا حکمران ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اب حکومت کو کچھ کرنا چاہیے وارنہ اگلے الیکشن میں سخت شکست کا سامنا کرسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *