وقار ذکا نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا ، جماعت کا منشور کیا ہوگا

آئے روز پاکستان میں نئے پارٹیوں بنتے جارہی ہیں۔ گزشتہ روز معروف میزبان وقار ذکاء نے اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا، جماعت کا منشور کیا ہوگا۔ خود اس نے ایک پریس کانفرنس میں بتادیا ہے، کہ ہم ایک ایسی سیاسی جماعت کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ جس کا مقصد پاکستان میں انٹرنیٹ پر مبنی تبدیلی لانا ہو گا۔

مزید پیغام جاری کرتے ہوئے وقار ذکا کی جانب سے کہا گیا ہے۔ کہ حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ میں جدت پیدا کرنے کے حوالے سے بالکل کام نہیں کیا جا رہا۔ اور ہمیں اس کی اشد ضرورت ہے، اس لئے ہم اس پر کام کریں گے۔ تاہم وقار ذکا کے اس اعلان کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے اس عمل کو خوب سراہا جا رہا ہے، جبکہ مختلف قسم کے پیغامات بھی جاری کئے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے عمر اور باقی شرائط کے بارے میں بتایا جائے۔ واضح رہے وقار زکا انٹرنیٹ کے بارے میں بہت سپورٹ کرتے ہیں۔ کیونکہ اس کا کہنا ہے کہ اس سے پاکستان میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔ کیونکہ پچھلے دنوں جب Pubg پر بین لگائی گئی تھی۔ تو وقار زکا واحد انسان تھے جنہوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔ اور باقاعدہ اس کے خلاف کورٹ میں درخواست بھی دائر کی تھی۔ جس کے بعد pubg کو دوبارہ کھول دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت سے لڑکوں کا ذریعہ آمدن تھا اگر اس کو بند کے جائے تو اس سے بہت سے لڑکوں کا روزگار بند ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *