وہ آدمی جس کو خدا نے واقعی چھپر پھاڑ کر دے دیا، گھر کی چھت پھٹی اور ’خزانہ‘ آسمان سے آگرا

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ’چھپر پھاڑ کر ملنے‘ کا محاورہ تو آپ نے سن رکھا ہو گا جو انڈونیشیاءکے اس آدمی پر کماحقہ صادق آتا ہے جس کا چھپر تو نہیں پھٹا البتہ چھت پھٹی اور آسمان سے ایسا خزانہ گھر میں آ گرا کہ یہ شخص بیٹھا بٹھایا کروڑپتی بن گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس 33سالہ آدمی کا نام جوشوا ہوتاگیلنگ بتایا گیا ہے جو انڈونیشیاءکے قصبے کولانگ کا رہائشی ہے۔

گزشتہ دنوں رات کے وقت اس کے گھر میں ایک دھماکہ ہوا اور ایک شہاب ثاقب گھر کی چھت توڑتے ہوئے کمرے میں آ گرا۔خوش قسمتی سے اس وقت کمرے میں کوئی موجود نہیں تھا۔جوشوا، جو تابوت بنانے کا کام کرتا ہے، نے یہ شہاب ثاقب ماہرین کو دکھایا تو انہوں نے بتایا کہ یہ ایک انتہائی نایاب خلائی پتھر ہے جس کی مالیت 14لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 29کروڑ 68لاکھ روپے) ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس شہاب ثاقب کا وزن 2.1کلوگرام تھا۔ اس کے گرنے سے کمرے کے اندرکچی زمین میں ایک گڑھا پڑ گیا اور جوشوا کو شہاب ثاقب کچھ کھدائی کرکے باہر نکالنا پڑا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شہاب ثاقب ساڑھے 4ارب سال قدیم اور انتہائی نایاب ہے۔ جوشوا کا کہنا تھا کہ ”جب میں نے کھدائی کرکے شہاب ثاقب کو باہر نکالا تب بھی یہ بہت گرم تھا۔ اس کے گرنے سے جو دھماکہ ہوا، اس پر ایک بار تو میں خوفزدہ ہو گیا۔ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ میری خوش قسمتی اس دھماکے کے ساتھ میرے گھر آ گئی تھی۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares
error: Content is protected !!