ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے انکشافات نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

کراچی (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ جو ہر وقت اپنے نئے انکشافات کی وجہ سے خبروں کے سرخیوں میں رہتی ہے۔ آج ایک بار پر اس کے نئے انکشافات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ فاروق ستار سے ایک ہوٹل میں ملیں یے۔

انہوں نے میرا موبائیل نمبر ناٹی گرل کے نام سے سیو کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے مزید یہ کہا۔ کہ فاروق ستار کے ساتھ وائرل ہونے والی اپنی ویڈیو کے حوالے سے اہم انکشافات کیے۔ حریم شاہ نے بتایا کہ ان کی فاروق ستار سے ایک ہوٹل میں ملاقات ہوئی تھی، فاروق ستار نے ہمارے لیے کمرہ بک کر رکھا تھا جہاں ہم نے چائے پی، مینگو کھائے اور گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ گپ شپ کی۔ حریم شاہ کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے ان کا نمبر ناٹی گرل کے نام سے اپنے موبائل میں محفوظ کر رکھا ہے۔ فاروق ستار کے بقول میں بہت زیادہ شرارتیں کرتی ہوں اس لیے انہوں نے میرا یہ نام رکھا ہے۔ حریم شاہ کے بقول فاروق ستار نے کہا۔ کہ آج کل میرے مالی معاملات ٹھیک نہیں ہیں اور میری پارٹی ڈاؤن جارہی ہے، اس حوالے سے آپ کوئی مشورہ دیں، میں نے کہا۔ کہ آپ مجھ سے ٹک ٹاک کے بارے میں پوچھیں تو میں بتاسکتی ہوں۔ “میں نے ان کے منہ پر کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ ایم کیو ایم اوپر آئے۔ جس پر فاروق ستار نے کہا کہ انہوں نے اپنی علیحدہ پارٹی بنا رکھی ہے۔ واضح رہے کہ یہ حریم شاہ کے پہلے انکشافات نہیں ہیں اس سے پہلے بھی اس نے سیاسی لیڈروں کو ٹارگٹ کیا ہے۔ اور ان کے خلاف بہت بڑی بڑی ان کی انکشافات کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *