پاکستانی لڑکی کے درجن شوہر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام میں مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہونے کے باوجود شادی عمومی طورپر ایک ہی کی جاتی ہے۔ لیکن بعض علاقوں کی روایات کی وجہ سے کثیرالازواج کا رواج بھی ہے لیکن ایک پاکستانی لڑکی نے تو حد ہی کردی۔ جس نے محض 18سال کی عمر میں دو ماہ کے دوران ہی 12شادیاں کرڈالیں۔

دھوم دھام سے شادیاں ہوتیں، ایک رات گزارتے یا ایک دن دو دن بعد ہی دلہن غائب ہوجاتی۔  بے چارے شوہر وں کی زندگی کی ساری جمع پونجی لے کر غائب ہو جاتی جس کی وجہ سے انہیں زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ چکا ہوتا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ثناء، صنم اور کشور وغیرہ اپنے نام لکھنے والی نوجوان حسینہ دراصل ایک گینگ کی رکن تھی۔ جو لڑکی کی خوبصورتی کا فائدہ اٹھا کر سادہ لوح شہریوں کو اپنا شکار بنا کر جمع پونجی ہی لوٹ لیتے اور ”خوبرو حسینہ“ سمیت ایک جگہ سے دوسری جگہ روپوش ہوجایا کرتے تھے، تقریباً ہی تمام شادیاں جولائی اور اگست کے درمیان ہوئیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ دلہن کے گروہ میں جعلی ماں باپ اور کرائے کے بہن بھائی بھی موجود تھے۔ سرگودھا کے نواحی علاقوں کے مکین دولہے ہونے کے دعوے داربھی اس حسینہ کے ہاتھوں شکار بنے اور پھر عدالتوں کے چکر لگانے پر مجبور ہوگئے۔ جہاں انکشاف ہوا کہ دراصل وہ ایک ہی لڑکی ہے جس نے ان سمیت کئی لوگوں کیساتھ دھوکہ کیا۔ اس حسینہ کا شکار بننے والے ایک دولہا اللہ دتہ نے بتایا کہ اسے اپنی عمرتو یاد نہیں لیکن وہ 118شمالی کا رہائشی ہے۔

اس کے پاس ایک بابا آیا تھا جسے اس نے رشتے کا بولا تو بابا جی نے کہا کہ چار سے پانچ دن میں شادی ہی کرا دیتا ہوں، شادی سے پہلے لڑکی کی تصویر دیکھی تو وہ پیاری لگی اور فوری ہاں کردی، پھر کہا گیا کہ شادی سے پہلے دو لاکھ روپے دینے پڑیں گے کیونکہ مجبوری بن گئی اور دلہن کا بھائی کسی لڑکی کو بھگا کر لے گیا، پیسے دے کر صلح کرنی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں اللہ دتہ نے بتایا کہ دین کالونی بارات لے کر گئے تھے اور دلہن کی طرف سے بھی کافی فیملی تھی ، ایک بیٹھک میں نکاح ہوا اور کھانے کے بغیرچائے پانی دیا اور پھر ہم دلہن کو لے کر گھر آ گئے، دو دن رہی اور دو دن بعد دادی کا ایکسیڈنٹ بتا کر چلی گئی، دو تین دن بعد فون کیا تو لڑکی کی والدہ نے کہا کہ ابھی نہیں آ سکتی ، جب گھر آنا ہوا تو آپ کو بتائیں گے اور پھرانکشاف ہوا کہ دلہن دو تولے سونا بھی اپنے ساتھ لے جاچکی ہے ۔۔۔۔۔ یہ بھی پڑھیں۔۔۔ لڑکیوں کوداڑھی والے مرداچھے لگتے ہیں یابغیرداڑھی کے اس موضوع پرایک لڑکے نے ویڈیوبنائی اورلڑکیوں سے ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی لڑکے نے سب سے پہلے چارلڑکیوں کے گروپ سے یہ بات پوچھی کہ آپ کوداڑھی والے مرداچھے لگتے ہیں یا بغیر داڑھی توپہلی لڑکی نے کہا کہ مجھے کلین شیومرداچھےلگتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ بیٹھی باقی تین لڑکیوں نے کہاکہ ہمیں داڑھی والے مرداچھے لگتے ہیں۔

اس کے بعداینکرنے ایک اورلڑکی سے پوچھاکہ آپ کوکیسے مرداچھےلگتے ہیں داڑھی والے یابغیرداڑھی والے تواس نے کہاکہ مجھے داڑھی والے مرداچھے لگتے ہیں لڑکے نےوجہ پوچھی تولڑکی نے کہاکہ داڑھی میں مردخوبصورت لگتےہیں۔دوسری لڑکی سے پوچھاتواس نے بھی کہاکہ داڑھی والے لڑکے نے وجہ پوچھی تولڑکی نے کہاکہ داڑھی والے مردکلین شیومردوں کی نسبت زیادہ اچھے لگتے ہیں۔ زیادہ ترلڑکیوں نے داڑھی والے مردوں کوپسندکیاایک نے کلین شیوکہالڑکے نے پوچھاکہ کیوں کلین شیوہی کیوں تولڑکی نے کہاکہ مجھے کلین شیولڑکے اچھے لگتے ہیں۔لڑکوں سے پوچھنے پرزیادہ ترلڑکوں نے کلین شیوکہااورکہاکہ کلین شیومردزیادہ اچھے لگتے ہیں ایک لڑکی نے اس سوال کامزاحیہ جواب دیااس سے پوچھنے پرکہ آپ کوداڑھی والے مرداچھے لگتے ہیں یابغیرداڑھی والے تواس نے کہاکہ مجھے داڑھی والے مرداچھے لگتے ہیں لڑکے نے وجہ پوچھی تولڑکی نے مزاحیہ جواب دیاکہ داڑھی والے مردمجھے اس لیے اچھے لگتے ہیں کیونکہ آپ کاکیمرہ مین بھی داڑھی والاہے۔ایک لڑکی تواس سے بھی دوہاتھ آگے نکل گئی اس نے بھی داڑھی والے مردکوپسندکیاجب اینکرنے کہاکہ آپ داڑھی والے مردکوکیوں پسندکرتی ہوتواس نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نےمردکوداڑھی والابنایاہے اگروہ داڑھی نہیں رکھے گاتوکھسرہ لگے گا۔ایک لڑکی نے کلین شیولڑکوں کوپسندکیاتواس کے بعددوسری نے داڑھی والے لڑکے کوپسندکیااینکرکے وجہ پوچھنے پرلڑکی نے کہاکہ داڑھی والے لڑکے اچھے لگتے ہیں داڑھی کے بغیربچے لگتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *