پاکستا ن نے نیا سیاسی نقشہ جاری کردیا

 عمران خان نے وہ کرکے دکھایا، جو اس سے پہلے کسی بھی حکومت نہیں کیا۔ پاکستان نے اپنا نیا سیاسی نقشہ پیش کردیا ہے، جس میں جموں و کشمیرکو پاکستا ن کا حصہ بنایاگیا ہے۔ نقشے میں لائن آف کنٹرول واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، اس نئے نقشےکو اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا، میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے نئے نقشے کو اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے سیاسی نقشے کی تقریب رونمائی کے دوران کابینہ ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ایک دن یہ ہی نقشہ پاکستان کا نقشہ ہو گا۔ یہ نقشہ پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے، بعد ازاں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتا یا۔ کہ نئے نقشے میں فاٹا کے علاقوں کو خیبر پختونخواہ میں ضم کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا، کہ اس نقشے کے حوالے سے اپوزیشن پارٹیوں اور کشمیر ی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا۔ واضح رہے کہ عمران خان نے ایس 5 اگست پر کشمیری بھائیوں کو دو خوشخبریاں دے دیں۔ جس کا ہمارے کشمیری بھائیوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا، اور کہا جی پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ جیسے ہمیں کافی حوصلہ ملا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *