پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستان کا ایک اور بڑا کارنامہ

اسلام آباد (نیوز ڈسک) ویسے اگر پاکستان کی تاریخ کو دیکھا جائے تو پاکستان میں جو بھی پروجیکٹ شروع ہو جائے وہ دنوں میں تو نہیں بلکہ مہینوں میں بھی نہیں سالوں میں مکمل ہو جاتا ہے۔ اور بعض تو بالکل مکمل بھی نہیں ہوتے۔ لیکن پی ٹی آئی اپنی حکومت میں پاکستانی عوام کی یہ غلط فہمی دور کر دی اور صرف چالیس روز کی ریکارڈ مدت میں 250 بیڈ پر مشتمل ایک جدید ہسپتال بنایا گیا۔ اس جدید ہسپتال پر کل لاگت 98کروڑ آئی۔

ہسپتال میں ریڈیویالوجی اور پتھالوجی لیبارٹری کے علاوہ مردہ خانہ ، آتش خانہ ، وینٹی سیشن اور سیوریج نظام بھی موجود ہے ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم ، چینی سفیر ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، چیئرمین این ڈی ای م اے محمد افضل اور وزیر اطلاعات شبلی فراز بھی ہمراہ تھے ۔ افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مختصر مدت میں جدید ہسپتال کا قیام تعریف ہے ۔40 روز کی ریکارڈ مدت میں ہسپتال کی تعمیر پر ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ سیاسی عزم سے مختصر مدت میں بھی اہم اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کرونا وائرس کے حوالے سے بتایا۔ کہ اللہ کا ہم پر خاص کرم ہے کیوں کے پاکستان میں کرونا وائرس کا گراف دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت تیزی سے نیچے کی طرف جارہا ہے۔ لیکن ہمیں احتیاطی تدابیر میں اب بھی لاپرواہی نہیں کرنی چاہیے۔ کیوں کہ گزشتہ عید پر لاپرواہی کے سبب بھیانک نتائج سامنے آئے تھے۔ لہذا ہمیں عید الضحیٰ سادگی سے منانے چاہیے۔ لاپرواہی کے سبب کرونا وائرس کی کیسز میں اضافے کا خدشہ اب بھی موجود ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ زیادہ ہجوم نہ بنائے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *