چائنا نمک استعمال کرنے سے پہلے ایک بار ضرور یہ پڑھے

چائنا نمک جس کے بارے میں شاید بہت کم ہی لوگ ہوں گے جو نہیں جانتے ہو گی چائنا نمک کا استعمال آج کل ہمارے گھروں میں کافی زیادہ ہے اس نمک کو اجیئ موتو بھی کہا جاتا ہے اس کا استعمال ضرور کیا جاتا ہے جو کھانوں میں بے حد ذائقہ لاتا ہے لیکن ماہرین صحت کے مطابق اس کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود مونو سوڈیم گلومیٹ پایا جاتا ہے۔

 

اس جز کی وجہ سے انسان کو سر درد ۔ دل کی تکیف ، فالج اور اس کے ساتھ دماغی امراض کا سامنا ہوتا ہے ۔ اور یہ سوڈیم انسان کے لئے ایک خاموش قاتل ہے کیونکہ اس کے اثرات فورا ظاہر نہیں ہوتے ۔اس کے ساتھ اگر حاملہ خاتون اس کا استعمال کریں تو اس سے بلڈ پریشر کی بیماری لاحق ہوتی ہے اور پیٹ میں موجود بچے کی قوت مدافعت بھی اس سے کمزور ہوجاتی ہے اس کے ساتھ اس کے استعمال سے سر درد ہوتا ہے جو کہ بعض اوقات اتنا بڑھ جاتا ہے کہ سر چکرانے کے ساتھ متلی اور قے بھی ہوجاتی ہے ۔ اگر کوئی ایسا شخص جس کو الرجی کا مسئلہ ہوتو اسے چائنہ سالٹ کا استعمال فورا روک دینا چاہئے کیونکہ اس کی وجہ سے دمہ کی بیماری لاحق ہو جاتی ہے جب کہ اس نمک کا سب سے اہم شکار دل ہوتا ہے۔

 

جس کی وجہ سے دل کے اعصاب میں کھچاؤ کے ساتھ بلڈ پریشر بھی بلند ہوجاتا ہے ۔ اس کے ساتھ اس کی وجہ سے اعصابی بیماری بی لاحق ہو سکتی ہے اور انسان کو جسم کے مختلف حصؤں میں درد بھی ہوتا ہے ۔ اس لئے بجائے چائنہ کے کھانوں کے دیسی کھانوں کا استعمال کریں جو ذائقہ میں اعلی اور صحت کے لئے بھی مفید ہوتے ہیں ۔ یاد رکھیں کہ یہ انسان کے لئے خطرناک حد تک نقصان دی ہے۔ماہرین صحت نے چائنا نمک کو صحت کے لیے انتہائی موثر قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس کے اثرات وقت کے ساتھ انسان پر مختلف طریقوں سے مرتب ہوتے ہیں اس وجہ سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اس پر مکمل پابندی عائد کی ہے اور اس کو خریدنا اور بیچنا ایک قانونی جرم ہے۔بلکہ آج کل تو پورے پاکستان میں چائنا نمک کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *