چکن میں کورونا وائرس کی موجودگی کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں سے متعلق…..

نیوز اپ ڈیٹ! پولٹری ایسوسی ایشن نے مرغی میں کورونا وائرس کی موجودگی کی افواہوں تردید کر دی ۔پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے حال ہی میں چکن میں کورونا وائرس کی موجودگی کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں سے متعلق ایک پریس ریلیز جاری کی گئی۔

جس میں کہا گیاہے کہ مرغی، گوشت، دودھ، انڈے، مچھلی اور اس کی چیزوں میں اعلیٰ قسم کی توانائی پروٹین موجود ہے جو کورونا وائرس کےخلاف قوت مدافعت کوبڑھاتا ہے۔پاکستان ایسوسی ایشن نے چکن میں کورونا وائرس کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صارفین افواہوں پر توجہ نہ دیں اور چکن کا استعمال جاری۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی مرغیوں کی بارے میں اس طرح کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔جس کو بعد ان افواہوں کو غلط قرار دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares