چھی خبر: پاکستانیوں عوام کی سنی گئی ۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ 25 روپے 58 پیسے تک بڑھا دی تھیں۔جس کے کے بعد پٹرول کی فی لٹر قیمت 100 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے فی لٹر، مٹی کا تیل 23 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 17 روپے 84 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا تھا۔جس عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔جس پر عوام کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے کم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرول بحران کی انکوئری کیلئے شہزاد سید قاسم کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کی گئی یہ انکوائری کمیٹی آئل کمپنیوں کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کی تحقیقات کا جائزہ لے گی۔انکوائری کمیٹی تیل بحران میں پٹرولیم ڈویژن کے اقدامات پر بھی رپورٹ دے گی۔ اوگرا کی جانب سے تیل بحران سے نمٹنے کے لیے کیے اقدامات بھی دیکھے گی جبکہ اس کے ذریعے تیل قیمت میں کمی کے درآمدات پر اثرات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پٹرول بحران کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔بحران میں ‏ملوث کمپنیوں کے لائسنس معطل اور منسوخ کیے جائیں۔ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ‏‏21 دن کا ذخیرہ یقینی بنانے کا پابند کیا جائے۔ دوسری جانب آج چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے پٹرول بحران کیس میں واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ذمہ دار سیکرٹری پٹرولیم، پرنسپل سیکرٹری، چیئرپرسن اوگرا یا کوئی اور شخصیت ہوئی تو سب کا صفایا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *