ڈبلیو ایچ او نے تشویشناک انکشافات کیے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے انکشاف کیا ہے کہ جس طرح کرونا وائرس کے متاثرین میں اضافہ ہو رہا ہے موجودہ صورتحال میں کرونا وائرس کا خاتمہ ممکن دکھائی نہیں دے رہا۔ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے انکشاف کیا ہے کہ ہمارے رپورٹ کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے متاثرین میں دو لاکھ 30 ہزار سے زائد دنیا بھر میں کیسیزز ریکارڈ ہوئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کیسز امیریکا، انڈیا، برازیل اور جنوبی افریقہ میں سامنے آئے ہیں۔

عالمی ادارہ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کورونا وائرس کے خلاف ناکافی اقدامات پر پھٹ پڑے۔ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کورونا وائرس سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مستقبل میں کورونا وائرس کے خطرے سے بچنے کے لیے تمام ممالک کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا اور لاک ڈاوَن کے بعد کورونا سے بچاوَ کے لیے احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے چوکس رہنے کی ضرورت ہو گی۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا، اس میں مذید بے احتیاط کی کوئی گنجائش نہیں اور کرونا وائرس کے معاملے میں ہم جو تقسیم ہو چکے ہیں یہ تقسیم بھی ہمیں ختم کرنا پڑے گی۔ یہ ہم سب کا دشمن ہے ان کے خلاف مشترکہ طور پر لڑنا ہوگا۔ ہمارے بے احتیاطی اس کے پہلاو میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور یہ ہمارے بہت سارے انسانوں کی جانیں ضائع کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *