کرونا ویکسین تیار ہوتی ہیں پہلے کون سے ممالک اس کو خرید سکتے ہے۔

جنیوا (نیوز اپڈیٹ) یورپ ممالک کے الائنس کی جانب سے ایک امریکی فارما سیوٹیکل کمپنی سے کورونا وائرس کی ویکسین کی فروخت کرنے کا معاہدہ ہوگیا۔جس میں فرانس، جرمنی، اٹلی اور نیدر لینڈ نے ایک الائنس بنا رکھا ہے جس کا مقصد کورونا کی ویکسین نا ہی رکن ممالک کو جلد فراہمی کرنا ہے۔

اس الائنس کیجانب سے امریکی فارما سیوٹیکل کمپنی ایسٹرا زینیکا کے ساتھ کورونا کی ویکسین کی خریداری کا معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت کورونا کی ویکسین کی تیاری کی صورت میں کمپنی اس کی 40 کروڑ سے زائد خوراکیں یورپ کو فراہم کرے گی۔کمپنی کورونا کی ویکسین پر تیزی سے کام کر رہی ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ رواں سال کے آخر تک ویکسین تیار کرلی جائے گی۔ کمپنی مجموعی طور پر ویکسین کی 2 ارب خوراکیں تیار کرے گی تاہم امریکہ نے مزید 10 کروڑ ویکسین تیار کرنے کیلئے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ پہلے ہی کرلیا ہے۔یاد رہے کہ امریکا کے علاوہ اور بھی ملک چائنا بھی اس کو تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *