کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کونسا اقدام اٹھا لیا گیا

علامہ اقبال ایئرپورٹ نے سب پر بازی لے لی۔ کشمریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسری نگرکاوقت دکھانے کے لئے گھڑی نصب کر دی گئی ۔ایئرپورٹ پرکشمیراورپاکستان کے جھنڈے بھی لہرا دئیے گئے ۔لائونج اورپارکنگ ایریامیں کشمیریوں پر بھارتی مظالم پرمبنی بینربھی آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ کشمیریوں پربھارتی مظالم سے متعلق سکرینوں پرفلم بھی نشرکی جارہی ہے۔آج ائیر پورٹ پر کشمیریوں سے سے یکجہتی کیلئے ریلی بھی نکالی جائے گی۔ واضح رہے کے اج پورے پاکستان جوش جذبے کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *