کوروناوائرس کا شکار دولہا شادی کے اگلے دن ہی ہلاک

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ سےتجاوز کر گئی ہے تاہم ان میں سے ایک لاکھ سے اوپر افراد نے اس وائرس کو شکست دے دی ہے۔ پاکستان بھر میں مزید 4 ہزار سے اوپر افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھرمیں اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار470 تک جا پہنچی ہے۔

گزشتہ روز بھارت میں افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب دولہے کی گھر والوں نے زبردست آپنے دولہے کو اسپتال سے لا کر کے اس کی شادی کرادی جبکہ کورونا وائرس کا شکار دولہا شادی کے اگلے دن ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تقریب ہوئی جو وائرس کے پھیلنے کا سبب بن گئی جبکہ دولہا خود کورونا وائرس کا شکار ہوکر ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پٹنہ کے رہائشی نوجوان کی حالت کچھ دنوں سے خراب تھی اور اس میں کورونا کی علامات بھی پائی گئی تھیں۔ تاہم گھر والوں نے شادی کی وجہ سے نوجوان کا کورونا ٹیسٹ نہیں کرایا۔ شادی سے چند روز قبل نوجوان مقامی اسپتال میں زیر علاج بھی رہا جہاں اس کے گھر والے زبردستی اسے گھر لے گئےا اور شادی پر مجبور کیا۔نوجوان شادی کے اگلے روز ہی طبیعت بگڑنے پر چل بسا۔ شادی کی تقریبا 350 افراد نے شرکت کی جن میں سے بیشتر افراد میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں اور ٹیسٹ کرانے پر دولہا کے رشتے داروں سمیت 100 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ضلعی انتظامیہ نے شادی کی تقریب میں پچاس افراد سے زائد کی شرکت پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ حرکت میں آئی لیکن مرنے کے بعد نوجوان کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا جاسکتا تھا اور اس کے گھر والے اس کی آخری رسومات بھی ادا کر چکے تھے۔قبل ازیں پٹنا میں ہی گذشتہ ہفتے ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جہاں شادی کے اگلے دن ہی دلہا اس دنیا سے رخصت ہو گیا تھا۔یاد رہے کہ پولیس نے دلہے کے گھر والوں کے کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکوائری شروع کر دی۔اور تفتیش کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares
error: Content is protected !!