کورونا سے پریشان حال عوام پر ایک اور بوجھ

لاہور (آن لائن)اللہ ہی پاکستانی عوام کا حامی و ناصر ہو۔پہلے پیٹرولیم مصنوعات میں یکمشت 25 روپے کا اضافہ ہوا پھر اس کے بعد سینٹ میں 40 روپے پر بوری کا اضافہ ہوا۔ اور اب رہی سہی کسر اٹے نے پوری کر دی ۔کیوں کہ اب پنجاب کی صوبائی کابینہ نے آٹے کی نئی قیمت مقرر کردی ہے۔ آئندہ دو ماہ کے لئے مقرر کی جانیوالی نئی قیمت میں 45 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلے کی قیمت 850 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب ان دو ماہ میں فلور ملز کو 9 ملین ٹن گندم فراہم کرے گا۔ یاد رہے کہ ایک طرف عوام کو کروانا نے کا نہیں چھوڑا اور اوپر سے مہنگائی میں بھی دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے عوام انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *