کیا انڈیا اب چین کے جال میں پھنس چکا ہے

ایک معروف تجزیہ نگار پروفیسر خان نے ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ایسا لگتا ہے کہ چین نے انڈیا کو چاروں طرف سے اپنے جال میں پھنسانے کی کوشش کر رہا ہے چین نے  پورے ایشیا میں بڑے منصوبوں پر کام شروع کیا ہے یہ تو ایک طرف سے اس کے معاشی ترقی کی شرح کو برقرار رکھنے کی مجبوری ہے لیکن جس طرح یہ جنوبی ایشیا میں چین ون بیلٹ ون روڈ کے تحت سڑکے اور بندر گاہیں بنا رہا ہے۔ یہ ڈائریکٹ انڈیا کو گھیر رہی ہے اب چین نے سری لنکا میں ہمبنٹوٹا نام کی ایک بندرگاہ بنائی ہے جس پر چین نے اپنا مالکاناحق بھی ظاہر کیا ہے اس کے علاوہ بھوٹان اور بنگلہ دیش میں بھی اسی طرح کے پروجیکٹ کر رہے ہیں اور پاکستان میں سی پیک بھی سب کے سامنے ہے۔

ایک طرح سے اگر آپ دیکھیں تو چین کی یہ بی آئی ایمپائر پوری طرح سے انڈیا کو گھیر رہی ہےپروفیسر خان کہتے ہیں۔ کہ مجھے معلوم نہیں انڈیا کو حکمت عملی بنانے والے اس کو کس نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ انڈیا کو چائنہ نے چاروں طرف سے معاشی سرگرمیوں کے ذریعے گھیر لیا ہے۔ اگر بھارت نے اس کو جان لیا ہے تو گلوان کی جدوجہد انڈیا کی ایک کوشش ہے چین کے جال سے نکلنے کی لیکن انڈیا چین کے جال میں پھنسا ہوا نظر آ رہا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *