کیوں کہ وزیراعظم عمران خان نے ہی بہت زبردست ایجوکیشن

اسلام آباد (این این آئی) اب آپ جس یونیورسٹی میں داخلہ لینا چاہتے ہیں بے، فکر ہو کے داخلہ لے۔ کیوں کہ وزیراعظم عمران خان نے ہی بہت زبردست ایجوکیشن سکالر شپ کا اعلان کردیا ہے۔ احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ آن لائن پورٹل 30 اکتوبر تک کھلا رہے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تعلیمی سال 2020-21 کے لیے آن لائن پورٹل نئی درخواستیں وصولی کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک کی 119 پبلک یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم مستحق طالب علم درخواست دے سکتے ہیں۔ ثانیہ نشتر نے اپنے بیان میں کہا کہ احساس اسکالر شپ پروگرام 3 نئے پالیسی شفٹس کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ احساس اسکالر شپ پروگرام کم آمدن والے گھرانوں کے بچوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔ اسکالرشپ کم آمدن والے خاندانوں کے لیے ذرائع معاش پیدا کرتا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے کہا۔ کہ پروگرام کی نگرانی احساس اسکالر شپ اسٹیئرنگ کمیٹی کررہی ہے۔ واضح رہے کہ اس پروگرام کا آغاز کرونا وائرس کے باعث کیا گیا ہے، کیونکہ اس کی وجہ سے بہت سے لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور بے روزگار بھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *