گلوکارہ کو سرکاری عمارت میں داخلے کی اجازت کس نے دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پشتوں گلوکارہ گل پانڑا کے گانے کی ایک ریکارڈنگ سامنے آنے پر عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ کیونکہ جو جگہ عوام کی شکایات کو حل کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ آج وہاں پر گلوکار آپ نے گانوں کی ریکارڈنگ کرتی نظر آرہی ہیں جس پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے نوٹس لے لیا۔

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری قیام گاہ پرگلوکارہ گل پانڑا کی گزشتہ روز ایک ویڈیو سامنے آئی تھی۔ جو مبینہ طور پر ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری قیام گاہ پر ریکارڈ کی گئی تھی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اس ویڈیو ریکارڈنگ کا نوٹس لے لیا اور انہوں نے پوچھا ہے کہ گل پانڑا کو سرکاری عمارت میں داخلے کی اجازت کس نے دی؟ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ نے ہوم سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے۔ گلوکارہ گل پانڑا سے متعلق تنازعات اس سے پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں، نومبر 2 2017 میں انہیں ایک کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس جاری ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔ گل پانڑا زیادہ تر پشتو میں گاتی ہیںف مگر انہوں نے کوک اسٹوڈیو کے لیے فارسی کا مشہور گیت گا کر بھی شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ انہوں نے اپنے انداز میں ایک پنجابی گانا بھی گایا جو بے حد پسند کیا گیا۔ واضح رہے ہیں کہ یہ پہلی بار نہیں ہے اس سے پہلے بھی سرکاری جگہوں پر ٹک ٹوک کے لئے ویڈیو بنائی گئی ہے۔ جس پر عوام میں شدید غم و غصہ اظہار کیا ہے۔

سرکاری رہائش گاہ میں گل پانڑا کی ویڈیو سامنے آگئی ؟گلوکارہ کو سرکاری عمارت میں داخلے کی اجازت کس نے دی ،وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئےبڑا حکم جاری کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *