گیٹ کے نیچے سے بل آئے تو اسے بل گیٹ کہا جاتا ہے،خواجہ آصف کے طنزیہ وار

زرتاج گل نے گذشتہ دنوں ایک سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا۔ کے کووڈ 19 کا مطلب کہ اس کی 19 پوائنٹ ہیں۔جو کسی بھی ملک میں یہ 19 نوکات کے مطابق حملہ کر سکتا ہے جس کے بعد اس کی ویڈیو کافی وائرل ہو گئی اور صارفین نے اس کا بھر پور خوب مذاق بنایا۔

 

گذشتہ روز خواجہ آصف نے بھی قومی اسمبلی میں زرتاج گل کا نام لیے بغیر کچھ جملے کہے جس پر ارکان اسمبلی لطف اندوز ہوتے رہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ گیٹ کے نیچے سے بل آئے تو اسے بل گیٹ کہا جاتا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے ٹوکا تو خواجہ آصف بولے کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ ٹیلی فون ڈائل میں 92 کا لفظ اس لیے آتا ہے کہ پاکستان نے بانوے کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔جبکہ بعض نے تو ٹوئٹر پر پر خوب اس کی مذاقبنائیں ایک شخص نے کہا کہ وزیر اعظم کوپی ایم  اس وجہ سے کہتے ہیں کیونکہ وہ اپنا پہلا حلف دن کے بارہ بجے کے بعد لیتا ہے۔

 

ایک اور صارف نے کہا کہ ان نائنٹی فائیو ماسک اس وجہ کہتے ہیں کیونکہ اس میں 95 سراخ ہوتے ہیں جب کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وزیرزرتاج گل نے کہاہے کہ ان میں اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے اورانہیں درست کرنے کی ہمت ہے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے چار پانچ دن ان کے خلاف مہم چل رہی ہے۔ مجھ میں اتنی ہمت ہے کہ میں اپنی غلطیوں کو قبول کروں۔زرتاج گل نے کہاکہ انہیں فرق نہیں پڑتا اگرکوئی ایک غیر تعلیم یافتہ بندہ انکے بارے میں کوئی توہین آمیز بات کرے لیکن ایک ایسی پارٹی جس کی قائد خاتون رہ چکی ہیں ان سے اس بات کی توقع نہیں تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *