ہمیں عدلیہ کی ہر بات منظور ہے کیونکہ ہم نے عدلیہ کی آزادی کے لیے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کا جسٹس فائز عیسی کے کیس کے بارے میں ردی عمل سامنے آ گیا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دوسری اہم مسائل کے ساتھ جسٹس فائز عیسی کیس پر بھی بات ہوئی۔عمران خان نے بات کرتے ہوئی کہا کہ ہمیں عدلیہ کی ہر بات منظور ہے کیونکہ ہم نے عدلیہ کی آزادی کے لیے جنگ لڑی ہے اور ہم ان کے ساتھ کوئی معاذ آرائی نہیں کرنا چاہتیے، ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کو بریسٹر ظفر علی اور بابر اعوان نے فائز عیسی کیسٰ کے بارے میں مختصر بریکنگ دی۔

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ آنے کا انتظار کیا جائے ،ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور ان سے محاز آرائی نہیں چاہتے۔وزیراعظم نے وزراءاور کور کمیٹی کے ممبران کو قاضی فائز عیسی کیس پر بیان بازی سے روک دیا، انہوں نے کہا کہ یہ تاثر بلکل بھی نہ دیا جائے کہ حکومت اور عدلیہ میں کسی قسم کا کوئی اختلاف ہے، وزراءکی طرف سے قاضی فائز عیسی کیس پر آپوزیشن کے بیانات پر بھِی بات ہوئی، اپوزیشن اور وکلاءکی طرف سے صدارتی ریفرنس، حکومتی بدنیتی اور دیگر معاملات کو بھی وزیراعظم کے سامنے اٹھایا گیا، وزیراعظم نے وزراءکی آراءکو سن کر ہدایت کی اس پر کوئی بات نہ کرے۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا عدلیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔خیال رہے کہ کل سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں قائم 10رکنی فل کورٹ بنچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارتی ریفرنس کیخلاف درخواست پرآج جمعہ کو سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، لیکن آج شام کو ہی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر صدارتی ریفرنس کو خارج کرتے ہوئے قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو جاری شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دیے گئے، جسٹس عمر عطاء بندیال نے کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں صدارتی ریفرنس کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *