ہوسکتا ہے یہ میرا آخری پروگرام ہو کیونکہ۔۔۔۔ پاکستان کے نامور سیاستدان نے اپنے بارے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا، لائیو پروگرام میں ہر کوئی دنگ رہ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اس وقت پاکستان میں اندرونی اور بیرونی دونوں محاذوں پر گرما گرمی چل رہی ہے سرحدوں پر پاک فوج انڈین فوج کے سامنے ہے جبکہ ملک کے اندر سیاسی ماحول کافی کشیدہ ہو چکا ہے کل نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا ہے اب رات گئے ایک اور اہم ترین سیاستدان نےایسی بات کہہ دی ہے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کابینہ کے ارکان گرفتاریوں کاعندیہ دے دیتے ہیں ہوسکتا ہے کہ یہ میرا آخری پروگرام ہو، نیب کو اپنے اثاثو ں کے بارے میں سب کچھ بتا چکا ہوں۔ سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ آصف زرداری پر اربوں کا الزام لگا لیکن اس نیب کوجتنااستعمال تحریک انصاف کی حکومت نے کیا ہے اس سے زیادہ استعمال شائد پرویز مشرف نے ہی کیا ہوگا ۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ سیف الرحمان نے جو کیا وہ غلط تھا اور جج ارشد ملک نے جو فیصلے کئے ان کی بھی مذمت کی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کا وزیراعظم یہ کہنا شروع کردے کہ میں فلاں ا دارے کے ساتھ ہوں تودوسرا ادارہ کیا پاکستان کا ادارہ نہیں ہے ؟مسلم لیگ ن کی قیادت نے جو بیانیہ اپنایا،اس بیانیے کے مطابق عدالتوں سے فیصلے آنا شروع ہوگئے ہیں ،اب یا آئین کو مان لیں یا فیصلے کو نہ مانیں ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ارکان کو ہراساں کر رہی ہے۔ حکومت آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، کیا حکومت ہمیشہ کیلئے اپوزیشن ارکان کو گرفتار رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares
error: Content is protected !!