یورپی یونین نے کرونا وائرس سے انسانی زندگی کو بچانے کیلئے

کرونا وائرس کے بارے میں ایک بہت بڑی خبر آگئی۔ جیسے سن کر ساری دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی یورپی یونین نے کرونا وائرس سے انسانی زندگی کو بچانے کیلئے تیار کی گئی دوائی کو فروخت کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ اس دوا کا نام (ریمڈی سیور) ہے یہ دوائی گلیڈ نے تیار کی ہیں جو امریکہ کی کمپنی ہے۔

اس حوالے سے یورپین کمشنر برائے صحت اور فوڈ سیکورٹی سٹیلا کیریاکیڈیس نے بتایا کہ یورپین میڈیسن ایجنسی کے مشورے سے یورپ بھر میں اس دوا کی فروخت کی اجازت دی گئی ہے تاکہ اسے کورونا وائرس کے 12 سال سے زائد عمر کے مریضوں کے علاج کیلئے استعمال کیا جا سکے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ دوا 1976 اور بعد ازاں 2014-2016 میں افریقہ میں پھیلنے والے ای بولا وائرس کے علاج کیلئے استعمال کی جا چکی ہے۔ خصوصی طور پر پنیومونیا اور آکسیجن تھراپی کے دوران اس کا استعمال مفید پایا گیا ہے۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پتہ چلا ہے کہ کوروناوائرس کی نئی قسم زیادہ لوگوں کو بیمار کرتی ہے مگر نقصان اور اموات کے حوالے سے کم خطرناک ہے۔ نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیلتی ہے، لیکن یہ لوگوں کو زیادہ بیمار نہیں کرتی۔ کورونا وائرس کی نئی قسم یورپ سے امریکا آئی ہے۔ یاد رہیں کہ اس وائرس نے پوری دنیا کی معیشت کو کھڑا کر دیا ہے وجہ سے پوری دنیا میں کمپنیاں بند ہونے لگی ہے۔ جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی نوکریاں ختم ہوگئی ہے یہاں تک کہ دنیا کی مضبوط ترین اور مشہور ائیر لائنز نے بھی آپنے لوگوں کو نوکریوں سے نکال دیا ہے۔ جس کی وجہ سے پوری دنیا بے روزگاری کی شرح میں بہت تیزی آگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *