17اگست ضیاالحق کا یوم پیدائش ہے زرتاج گل کے علم نے بڑے بڑوں کے طوطے اڑا دئیے

 زرتاج گل اپنے کمزور معلومات کی وجہ سے ہر وقت خبروں کے زینت بنی رہتی ہے۔ پی ٹی آئی کی وزیر زرتاج گل نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنا مذاق بنوالیا۔ زرتاج گل کو یہ تک معلوم نہیں، کہ 17 اگست 1988 کو ضیا الحق کی ایک طیارہ حادثہ میں موت ہوئی تھی، اور زرتاج گل 17 اگست کو ضیا الحق کا یوم پیدائش سمجھتی رہی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں میاں جاوید لطیف کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں، آج ضیا الحق جس نے انکی پارٹی بنائی تھی۔آج انکا یوم پیدائش ہے جس پرپروگرام کے میزبان ندیم ملک نے زرتاج گل کے سامنے ہاتھ جوڑدئیے اور کہا کہ خدا کا نام لیں۔ آج 17 اگست ہے اور آج کے دن ضیا الحق کے طیارے کو حادثہ ہوا تھا اور انکی موت ہوئی تھی۔ ندیم ملک نے تصحیح کی تو زرتاج گل نے کہا کہ پھر تو انہیں ضیا الحق کی شہادت کی برسی منانی چاہئے۔ ندیم ملک کے شو کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے زرتاج گل کے علم پر سر پکڑ لیا اور اپنی ہنسی چھپانے کی کوشش کرتے رہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ زرتاج گل ایسے غلطی کی ہے بلکہ اس سے بھی پہلے بھی ایک نجی نیوز چینل پر اپنے کمزور معلومات کی وجہ سے شدید تنقید اور طنز و مزاح کا سامنے پڑا۔ بلکے یہاں تک کے اسمبلی میں بھی اس کے خلاف بھی خوب مزاح کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *