دنیا کا واحد نمازی جس کیلئے ابلیس فجر کی نماز کے وقت چراغ لے کر کھڑا رہا

سبحان اللہ۔۔ایک شخص صبح سویرے اٹھا صاف ستھرے کپڑے پہنے اور نماز پڑھنے کے لئے مسجد کی طرف چل پڑا تاکہ نماز باجماعت ادا کر سکوں راستے میں وہ شخص ٹھوکر کھا کر زمین پر گر پڑا اور کیچڑ میں سارے کپڑے خراب ہوئے۔ وہ دوبارہ واپس گھر گیا پھر کپڑے بدلے اور جب واپس راستے میں آیا تو وہی جگہ پر گر پڑا اور کپڑے خراب ہوئے۔ پھر واپس گھر آیا اور لباس بدل کردوباره مسجد کو روانہ ہوا۔

جب تیسری مرتبہ اس مقام پہ پہنچا تو کیا دیکھتا ہے کہ ایک شخص چراغ ہاتھ میں لے کر کھڑا ہے اور اسے اپنے پیچھے چلنے کو کہہ رہا ہے وه شخص اسے مسجد کے دروازے تک لے آیا۔ پہلے شخص نے اسے کہا کہ آپ بھى آ کر نماز پڑھ لیں۔ وه خاموش رہا اور چراغ ہاتھ میں پکڑے کھڑا رہا لیکن مسجد کے اندر داخل نہیں ہوا دو تین بار انکار پر اس نے پوچھا کے آپ مسجد آ کر نماز کیوں نہیں پڑھ لیتے۔

دوسرے شخص نے کہا اس لیے کے میں ابلیس ہوں۔ پہلے شخص کى حیرانگی کی انتہا نہ تھى جب اس نے یہ سنا شیطان نے اپنی بات جارى رکھى۔ یہ میں ہى تھا جس نے تمہیں زمین پر گِرایا جب تم نے واپس گھر جا کر لباس تبدیل کیا اور دوبارہ مسجد کى جانب روانہ ہوئے تو اللہ نے تمہارے سارے گناہ بخش دیے جب میں نے دوسرى مرتبہ تمہیں گِرایا اور تم دوبارہ لباس پہن کر مسجد کو روانہ ہوئے تو اللہ نے تمہارے سارے خاندان کے گناہ بھى بخش دیے۔  اگر اب میں نے تمہیں گِرایا اور تم دوبارہ کپڑے تبدیل کرنے کے لئے گھر جاتی تو مجھے اس چیز کا ڈر تھا کہ کہیں آپ کی وجہ سے کئی گناہ بخش نہ دیں اس لیے میں نے آپ کو یہاں مسجد تک کا چھوڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *