پٹرولیم مصنوعات کے بعد سیمنٹ مینوفیکچررز نے بھی یکمشت بڑا اضافہ کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) ملک میں سیمنٹ مینو فیکچررز نے بھی عوام کو نہیں بخشا۔سیمنٹ مینوفیکچررز بھی مہنگائی کا مہنگائی کا منہ کول دیا۔ اور پیٹرول مصنوعات کی طرح یکمشت اپنی قیمتوں میں اضافہ کردیا مالی سال کے بجٹ میں سیمنٹ پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی تھی جس کے بعد اس کی قیمت میں 15روپے تک کمی ہوگئی تھی۔

لیکن سیمنٹ مینوفیکچررز نے 40روپے کا اضافہ کر کے عوام کے لئے گھروں کی تعمیر کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔سیمنٹ مینو فیکچررز نے 50کلو سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں یکمشت 40روپے اضافہ کر دیا جس سے اس کی قیمت 460سے 470روپے تھی بڑھ کر 500سے 510روپے ہو گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *