مندر کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جائے گی

اسلام آباد (کائنات نیوز)  مذہبی جماعتوں نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ وفاقی شرعی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذہبی جماعتوں کا مندر کی تعمیر کو نظریہ پاکستان کے مخالف قرا ر دیتےہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خون پسینے کی کمائی سے مندر کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دینی جماعتوں کے علما کرام نے اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کےحکومت پر یہ واضح کیا کہ مسلمانوں کے ٹیکس کے پیسوں سے مندر کی تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

 

جمعیت علمااسلام اسلام آباد کے امیر مولاناعبدالمجید ہزاروی نے کہا کہ ہم مندر کی تعمیر کا معاملہ وفاقی شرعی عدالت میں لیکر جارہے ہیں یہ حکومت چودہ ارب روپے لگاکرسکھوں کیلئے راہداری کھولتی ہے توکبھی اسلام آباد میں مندراخر حکومت چاہتی کیا ہے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیت کے امیر حافظ مقصود نے کہا کہ ہم مسلمانوں کے خون پسینے کے ٹیکس کے پیسوں سے بت خانہ تعمیر نہیں ہونے دیں گے، حکومت مندر کی تعمیر چاہتی ہے تو جید علمائے کرام سے مشاورت کرے۔جماعت اسلامی اسلام آباد کے نائب امیر کاشف چودھری نے کہاکہ مندر کی تعمیر بائیس کروڑ کے عوام جذبات سے کھیلنا ہے اسلام آباد میں 186ہندووں کے لئے مندر تعمیر کرنا کہاں کا اصول ہے، جب ایک مندر سید پور گاؤں میں موجود ہے تو ضرورت کیا ہے نئے مندر کی۔ مولانا تنویر علوی نے کہا کہ تمام مسالک اس بات پر متفق ہیں کہ کوئی مندر چرچ اسلام مملکت میں نئے سرے سے تعمیر نہیں کیا جاسکتاجبکہ پرانی غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں۔ علما کرام نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے دوہزار سترہ میں مندر کیلئے پلاٹ دیا موجودہ حکومت مندر کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نظریہ پاکستان کی خلاف ورزی ہورہی ہے اور ہم اس کی بھرپور مخالفت کریں گے یاد رہے مذہبی جماعتوں نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ وفاقی شرعی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مندر کی تعمیر کو نظر پاکستان کے مخالف کرا دیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *